عمران خان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس میں تحقیقات شروع

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانے سے تحائف کے حصول کے بعد ان کے دوست سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا ہے۔ امریکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق دوست ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے دیئے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمایندگان کی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی کا کہنا ہے کہ یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیرملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیئے۔ امریکی کانگریس کے رکن نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدر پر بیرونی حکومتیں اثر انداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی مفادات خدشات کا شکار بنے ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ معاملے کی تحقیقات پوری توجہ سے کی جا رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں