اقوام متحدہ نے ترکی کا سرکاری نام تبدیل کر کے کیا نام رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی، جانئے

اسلام آباد(پی این آئی)اقوام متحدہ نے ترکی کا سرکاری نام تبدیل کر کے ترکیہ رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق ترکی اپنا سرکاری نام ترکی سے ترکیہ کرنے کیلئے متحرک ہوگیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق انقرہ کی جانب سے تبدیلی کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے جمہوریہ ترکی کا نام تبدیل کرکے ترکیہ کردیا ۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ترک وزیر خارجہ کی جانب سے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط موصول ہوا ، جس میں ترکی کانام تبدیل کرکے ترکیہ لکھنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا خط موصول ہوتے ہی ملک کے نام کی تبدیلی کا اطلاق ہو گیا ۔ ترکی نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموںمیں بھی خط جمع کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close