تبدیلی آسٹریلیا پہنچ گئی، 30 رکنی نئی آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزراء شامل

کینبرا (آئی این پی)آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا شامل ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آسٹریلیا کی نئی حکومت نے حلف اٹھایا جس میں ریکارڈ 13 خواتین اور پہلی بار 2 مسلمان وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔رپورٹس کے مطابق گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب دارالحکومت کینبیرا میں منعقد ہوئی جس میں منتخب وزیر اعظم انتھونی البانیس اور ان کی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق 30 رکنی نئی آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا ‘ایڈ ہیوزک ‘اور خاتون ‘این ایلی’ شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایڈ ہیوزک کو وزارت صنعت اور سائنس جبکہ این ایلی کو وزیر یوتھ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈ ہیوزک کا کہنا تھاکہ’ کابینہ میں شامل ہونا یقینی طور پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری قوت کے ساتھ سرانجام دینے کی کوشش کریں گے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ا?سٹریلوی عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اسی طرح مل کر کام کریں۔

واضح رہے کہ ایڈ ہیوزک 2010 میں آسٹریلوی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بنے تھے۔دوسری جانب این ایلی کا کہنا ہے کہ ‘میں آسٹریلوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ضرور ہوں لیکن آخری نہیں جبکہ میں نے ان خواتین کیلئے دروازے کھولے ہیں جو سیاست میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں’۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close