لاپتہ ہونیوالا طیارہ کہاں گر کر تباہ ہوا؟ ڈھو نڈ لیا گیا۔۔سوار مسافروں کا کیا ہوا؟ افسوسناک خبر

کھٹمنڈو (پی این آئی)آج صبح لاپتا ہونے والے نیپال کے مسافر طیارے کو ڈھونڈ لیا گیاہےلیکن فی الحال مسافروں سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں ہیں، ، طیارے میں عملے سمیت 22 مسافر سوارتھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کا طیارہ مستانگ میں کووانگ کے مقام پر گرا ہوا ملا ہے تاہم ابھی مسافروں کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

 

تریبھون ایئر پورٹ کے چیف کہاہے کہ جہاز کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں ، یاد رہے کہ نیپال کی تارا ایئر کے جہاز نے آج صبح 10 بج کر 15 منٹ پر پوکھارا کے مقام سے پرواز بھری اور پندرہ منٹ کے بعد اس کا کنٹرول ٹاور کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔نیپال آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ لامچے ندی کے قریب گر کر تباہ ہواہے ، یہ معلومات مقامی افراد کی جانب سے فوج کو فراہم کی گئی ہیں، فوج کے جوان متعلقہ مقام کی جانب زمینی اور فضائی راستوں سے روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بدقمست پرواز پوخارہ سے جوم سوم جارہی تھی۔ نیپالی میڈیا کے مطابق طیارے میں تین جاپانی شہری اور باقی نیپالی تھے ، عملے سمیت مجموعی طورپر 22 افراد سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں