ٹوکیو(پی این آئی)جاپان نے 98 ممالک کے سیاحوں کے لیے سرحدیں 10 جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 98 ممالک کے سیاح اب دوبارہ جاپانی سیاحتی کائونٹیز اور ریجن جاسکیں گے، غیرملکی سیاحوں کو صرف ٹور گروپ کی شکل میں آنے کی اجازت ہوگی۔سیاحوں کوجاپان آنے سے پہلے کیا گیا کورونا وائرس منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ سیاحوں کا جاپان پہنچنے کے بعد بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جاپان نے کورونا وائرس کے سبب سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔دوسری جانب جاپان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص ایئرپورٹس کی تعداد سات کردی۔جاپان نے کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایئرپورٹ محدود کر رکھے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں