مسجد میں دھماکہ، کتنی شہادتیں ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

کابل (پی این آئی) پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ ٹریفک سکوائر کے قریب واقع مسجد حضرت زکریا میں ہوا جس میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 22 زخمیوں اور پانچ لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔افغان صحافی بلال سروری کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد منبر کے نیچے رکھا گیا تھا جو مغرب کی نماز کے وقت پھٹا۔ واقعے میں چھ افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close