ٹیکساس (پی این آئی) امریکی میڈیا کے ذریعے آنے والی سنسنی خیز اطلاعات کے مطابق ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد 18برس کا حملہ آور سکول میں چھپ گیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں