ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے کن کن ممالک پر سفری پابندیاں لگادیں؟ بڑی خبر آگئی۔۔۔ سعودی عرب نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 16 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 16 ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔پابندی کے شکار ممالک میں بھارت ، لبنان، شام، ترکی، افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔
سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر عرب ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کی مدت 6 ماہ سے زیادہ جب کہ عرب ممالک کے سفر کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کے پاسپورٹ کی مدت تین ماہ ہونی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں