6.1 شدت زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کا مرکز کہاں تھا؟ خوف و ہراس چھا گیا

منیلا (پی این آئی) فلپائن کے صوبہ باتانگاس میں 6.1 شدت زلزلے کے جھٹکے ۔ فلپائنی سسمولوجی انسٹیوٹیوٹ کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 50 منٹ پر یہ زلزلہ آیا ۔ اس زلزلے کا مرکز زیر زمین 132 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے

 

جس کا مرکز صوبائی شہر کالاتاگان سے 21 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ حکام نے زلزلے کے مزید جھٹکوں کے بارے میں بھی متنبہ کیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ،منیلا ،بولوجان اور اوریئنٹل منڈورو نامی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں