انتہائی افسوسناک خبر، مسافر طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام مسافر جاں بحق

پیرس(پی این آئی)فرانس میں سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ گرِ کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سیاحتی طیارہ مشرقی فرانس میں لیس ایڈریٹس قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں عملے سمیت 6 افراد ہو گئے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے، ہلاک افراد میں 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 

 

حادثے کا شکار طیارہ ایروکلب کا تھا جو اپنی پہلی پرواز کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زمین پر گرتے ہی طیارہ تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close