برطانیہ میں نیا وائرس، نئے وائرس کے کیسز میں اضافے کا اندیشہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

لندن (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے برطانیہ میں منکی پوکس وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کی طر ف سے جاری الرٹ جاری میں خبردار کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں منکی پوکس وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں۔برطانوی محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے اس وبا کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جس نے بنیادی طور پر لندن کو متاثر کیا ہے،

اب تک 9 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ فی الحال دستیاب معلومات کی بنیاد پر یہ پتہ چلتا ہے کہ انفیکشن مقامی طور پر پھیل رہا ہے۔ ابتدائی طور پر 6 مئی کو ایک ہی فیملی کے 3 افراد میں منکی پوکس وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد چند دن بعد مزید4کیسز سامنے آئے جبکہ ایک کیس لندن اور ایک ساؤتھ ایسٹ آف انگلینڈ میں بھی پایا گیا۔منکی پوکس ایک سیلویٹک زونوسس ہے جس میں انسانی انفیکشن ہوتا ہے۔ یہ وائرس عام طور پر وسطی اور مغربی افریقہ کے جنگلات میں ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ منکی پوکس وائرس کا تعلق آرتھوپوکس وائرس فیملی سے ہے۔ برطانو ی حکام کے مطابق وائرس سے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر ہم جنس پرست ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close