ایک بار بھی مدت مکمل نہ کر سکنے والے رانیل وکرما سنگھے کوچھٹی بار سری لنکا کا وزیراعظم مقررکر دیا گیا

کولمبو (آئی این پی )رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کا نیا وزیراعظم مقررکر دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا۔رپورٹس کے مطابق رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں لیکن انہوں نے ایک بار بھی اپنی مدت مکمل نہیں کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے پیر کو پرتشد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق رانیل وکرما سنگھے صدر گوتابایا راجا پاکسے کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سری لنکن عدالت نے آج سابق وزیراعظم،ان کے بیٹے اور 15 ساتھیوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد ہلاک،200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملک کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں