یاونڈے (پی این آئی )کیمرون میں منی طیارہ نانگا ایبوکو کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں 11افراد سوار تھے خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق کیمرون وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایئر ٹریفک کنٹرولر کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ، جو کہ بعد میں دارالحکومت سے 150کلو میٹر دور نانگا ایبوکو کے جنگلو ں میں ملا، ریسکیو حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ جہاز میں سوار مسافروں کی جان بچائی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق جہاز پرائیویٹ کمپنی کیمرون آئل ٹرانسپورٹیشن کا ہے جو کیمرون اور چاد کے درمیان گیس پائپ لائن کو کنٹرول کرتی ہے ،جہاز میں مسافروں کی تفصیل کے بارے میں تاحال نہیں بتایا گیا۔کیمرون کی تاریخ کا 2007کے بعد یہ دوسرا ہوائی حادثہ ہے ،2007میں کینیا ایئر لائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 114لوگ ہلاک ہوئے تھے واضح رہے کہ تین سال بعد اس حادثے کی تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں