سری لنکا میں مستعفی وزیراعظم کا گھرنذر آتش، جھڑپوں میں 5افراد ہلاک   

اسلام آباد (پی این آئی)سری لنکا میں پرتشدد ہنگامے جاری ہیں جس کے باعث 5افراد ہلاک جبکہ ایک سو 90افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشتعل افراد نےسابق وزیراعظم راجا پاکسے وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی ہے ۔ ہنگاموں کو روکنے کے لئے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرحکومت کیخلاف احتجاج وزیراعظم راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی جاری ہے

۔نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز کے مطابق مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا ۔ کولمبو کے نواحی علاقے میں سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر جلادیے گئے۔مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی  استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوران کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close