جمائمہ گولڈ اسمتھ نے حدیث مبارکہ شیئر کر دی، مداحوں کی جانب سے داد و تحسین

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ شیئر کر دی ہے۔ لندن میں مقیم جمائما نے معروف اسلامی سکالر، امام شیخ ابراہیم موگرہ کے پڑوسیوں کے حقوق پر بیان دیتے ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس حوالے سے جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’بین المذاہب پر کام کرنے کے لیے اعزاز یافتہ امام شیخ ابراہیم موگرہ رمضان کے اختتام پر مقامی چرچ میں ایک خطبہ دے رہے ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شیخ ابراہیم موگرہ کو پڑوسیوں کی حفاظت اور اس کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close