بل گیٹس نے کرونا کے بعد نئی وبا سے خبردار کردیا

واشنگٹن (پی این آئی) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا سے خبردار کردیا ہے۔بل گیٹس کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وباء پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کیلئے پر عزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

بل گیٹس کی یہ نئی کتاب عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا اور اس سے بچائو سے متعلق لکھی گئی ہے۔اس سے قبل بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے، دنیا نے ابھی تک اس وباء کا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا ہے، کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل زیادہ خطرناک اور 5فیصد زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں