ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔ حریمین شریفین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شوال 1443 کا چاند نظر نہیں آیا، کل رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہو گا، اور عید الفطر 2 مئی 2022ء کو ہو گی۔دوسری طرف لیبیا میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔
لیبیائی حکام کے مطابق یکم مئی کو آخری روزہ ہو گا اور دو مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ادھر آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم مئی 2022ء کو رمضان المبارک کا آخری روزہ ہو گا اور عید الفطر دو مئی 2022ء بروز پیر کو منائی جائے گی۔مزید برآں سنگا پور میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پر عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں