سعودی عرب میں شوال کا چاند، سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کر دی

ریاض(پی این آئی)سعودی سپریم کورٹ نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتےکی شام یعنی 29 رمضان المبارک کو شوال کاچاند دیکھیں۔سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے طور پر 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

 

شوال کا چاندکھلی آنکھ یادوربین سےدیکھنے کی کوشش کی جائے، چاند نظر آنےکی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں 29 رمضان اتوار کو ہے اور اسی روز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close