آئی ایم ایف پاکستان کے قرض پروگرام کی توسیع پر رضامند، بڑا مطالبہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کو ایک سال کی توسیع پر رضامندی ظاہرکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات پر بات چیت جاری ہے، پاکستان آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ ہفتے شروع کرےگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہےکہ پاکستان اپنی حالیہ دی گئی سبسڈیز جلد سے جلد واپس لے اور دسمبر میں طے پائے ٹارگٹ میں تبدیلی کے اعداد کا جائزہ لیا جائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close