مدینہ منورہ (پی این آئی) گزشتہ کئی سالوں میں کورونا وائرس کی تباہی کاریوں کے باعث سفر پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی حاضر ہونے والے لوگوں کی تعداد بہت ہی کم رہ گئی تھی لیکن اس سال پابندیوں کے مکمل خاتمے کے باعث مدینہ منورہ میں رمضان کے آغاز سے اب تک 1 کروڑ 40 لاکھ زائد زائرین اور نمازی آچکے ہیں۔ لاکھوں زائرین اب تک روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دے چکے ہیں۔
اس حوالے سے مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ وسلم کی انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں