ابوظبی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے عید الفطر پر 30 اپریل 29 رمضان سے 4 مئی تین شوال تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الفطر دو مئی کو ہوگئی جب کہ چھٹیوں کا ا?غاز 29 رمضان سے ہوگا تاہم چاند نکلنے کے امکانات 30 رمضان کو ہے۔ماہرین فلکیات کے پیش کردہ اعداد و شمار کے اعتبار سے اگر چاند 30 تاریخ کو نکلا تو اماراتی شہری عید الفطر پر پانچ روز کی تعطیلات سے لطف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ ان تعطیلات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وفاقی سرکاری ملازمین کیلیے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں