مکہ مکرمہ (پی این آئی) رمضان المبارک کے دوران مکرمہ میں مکہ میونسپلٹی کارپوریشن کے عملے نے مختلف ریستورانوں، دکانوں اور جنرل اسٹورز پر چھاپے مارے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مکہ میونسپلٹی کارپوریشن کے چھاپوں کے دوران نقلی آبِ زم زم کے 250 کین ضبط کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق رواں ماہِ رمضان کے 2 عشروں کے دوران 42 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ ادا کر چکے ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں نے معتمرین اور نمازیوں کو منظم انداز میں عمرہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں