وہ وقت دور نہیں جب ایک مسلمان امریکا کا صدر بنے گا، میئر ہوسٹن

ہوسٹن(پی این آئی) امریکی شہر ہوسٹن کے مئیر سلوسٹر ٹرنر نے امریکی مسلمان شہریوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا کا صدر ایک مسلمان ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افطار ڈنر ہر سال ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے چیف سرپرست اور آئل ٹائیکون جاوید انور کی طرف سے سپانسر کیا جاتا ہے۔اس سال افطار ڈنر کا اہتمام مسلم سسٹر سٹیز بشمول ہوسٹن، ابوظہبی، باکو، بصرہ، استنبول اور کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن

، اسماعیلی کونسل، اور بوہرہ کمیونٹی سمیت 50 سے زائد تنظیموں کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوسٹن کے مئیر سلوسٹر ٹرنر نے کہا کہ مسلمانوں کا کلیدی کردار دیکھتے ہوئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکہ کا صدر ایک مسلمان ہو گا۔ٹرنر نے کہا کہ امریکہ مختلف تہذیبوں کا مجموعہ ہے اور مسلمان اس مجموعہ کا اہم حصہ ہیں۔افطار ڈنر میں بڑی تعداد میں امریکی مسلمان شہریوں نے شہرکت کی، جبکہ مئیر کی جانب سے دیگر مہمانوں ،

منتخب نمائندوں اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی اس افطار ڈنر میں شریک تھے،امریکا کے شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے کہا کہ امریکا ایک مختلف تہذیبوں کا مجموعہ ہے جس میں مسلمانوں کا کلیدی کردار دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا۔ امریکی شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے مسلمان شہریوں کے لیے بڑے افطار کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی جب کہ مختلف سفارت کار،

منتخب نمائندے اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔میئر ہوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے امریکا میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر مسلمانوں کی نمائندگی کے بغیر عظیم شہر قرار نہیں دیا جاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں