سابق شوہر کے اعمال کی زمہ دار نہیں ہوں، جمائما نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی ظاہر کر دی

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے مخالفین کی طرف سے لندن میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کے اعلان نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے معاملات سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں متعدد بار عمران خان کو کچھ چیزیں بتانے کا کہا جاتا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ میرے سابق شوہر ہیں اور ان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں ہے،

نا ہی اُن کی جماعت پی ٹی آئی پر میرا کوئی اثر ہے۔ سوشل میڈیا پر ماضی میں پاکستانی سیاست پر تبصرہ کرنے پر ’منافق‘ کا لقب پانے پر جمائما بھی خاموش نہ رہ سکیں اور سوال کِیا کہ کیا ماضی میں سیاسی رائے کا اظہار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مجھے نسل پرستانہ بدسلوکی کا نشانہ بنایا جائے اور کیا میرے گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر شائع کیا جائے؟ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ انتہائی احترام کے ساتھ، میں اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائی کے سیاسی اعمال یا بیانات کی ذمہ دار نہیں ہوں۔

یہ بات اہم ہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما کے ہمراہ رہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close