رمضان المبارک میں فلسطین میں تشدد نہ رک سکا، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریبی گاؤں کفر قدوم میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 2 فلسطینی جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شاعت کمامجی اور مصطفی ابو راب جاں بحق اور 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعرات کو 2 نوجوانوں کی موت کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنیوالے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسرائیلی فوج کے ایک دستے نے صبح سویرے گاؤں پر دھاوا بولا ۔ فوجیوں اور کارکنوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مسلح افراد نے معمول کی سیکورٹی سرگرمیوں میں مشغول اسرائیلی فوجی دستے پر فائرنگ کی ۔ فوجیوں کی جوابی فائرنگ میں 2 مسلح افراد مارے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close