لندن (پی این آئی)ماہر ماحولیات بین گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہاکہ میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور عزت دار آدمی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹوئٹ میںبین گولڈ اسمتھ نے کہا کہ عمران خان میں اپنے ملک کے لیے کچھ بہتر کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے، بطور وزیراعظم ان کا ریکارڈ بالخصوص دور حاضر کے سب سے بڑے مسئلے پر غیر معمولی ہے۔ بین گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ عمران خان کی قیادت میں
اب پاکستان ماحولیاتی بحالی کے لیے عالمی رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورت حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔امریکہ کے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں