صرف ایک رکن اسمبلی نےحمایت ترک کی، اسرائیلی وزیر اعظم کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

تل ابیب (آئی این پی )صرف ایک رکن اسمبلی نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ سے اکثریت چھین لی۔اسرائیلی پارلیمان کے ایک رکن مذہبی جھگڑے کی بنیاد پر بدھ کو حکومت سے علیحدہ ہوئے تو اسرائیلی حکومت نے ایوان میں اکثریت کھودی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمان جو 120 ارکان پر مشتمل ہے، اسرائیلی وزیراعظم کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل تھی لیکن اب ایک رکن کی علیحدگی کے بعد ایوان میں ان کی اکثریت 60 ارکان پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت چھوڑنے والی رکن کا تعلق وزیراعظم کی مذہبی جماعت سے ہے، جس کے بعد اسرائیل کی موجود حکومت کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا پڑسکتا ہے۔اسرائیل میں گزشتہ 3 برس میں پانچ بار الیکشن ہوچکے ہیں، موجودہ اسرائیلی حکومت کے اتحاد میں 8 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرسکتی ہے یا نہیں؟۔یاد رہے کہ گزشتہ برس نفتالی بینٹ نے سابق وزیراعظم بین یامین نتن یاہو کی 12 برس سے قائم حکومت کو غیر فطری اتحاد کے ذریعے ختم کردیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں