نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے چار پاکستانی اور 18مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔ جن چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان پر بھارت کے متعلق جعلی و جھوٹی خبریں چلانے و پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چار پاکستانی، 18مقامی یوٹیوب چینلز، تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکائونٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے،
بھارت میں دسمبر 2021سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکائونٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے،بھارتی وزارت آئی ٹی کے مطابق بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز ملک کی سلامتی اور بھارت کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس امور کے متعلق جھوٹی جعلی و جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے،اعداد و شمار کے تحت دلچسپ امر ہے کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انہیں 260کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا و سنا جا چکا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں