یو اے ای نے پاکستان کی 2 ارب ڈالر قرض واپسی موخر کردی

دبئی، اسلام آباد (آپی این آئی) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی 2 ارب ڈالر قرض واپسی موخر کردی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی 2 ارب ڈالر قرض واپسی کو ایک سال کے لیے موخر کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے قرض 3 سال پہلے پاکستان کو 3 سال کے لیے دیا تھا اور پاکستان کویہ قرض مارچ میں یو اے ای کو واپس کرنا تھا۔ اس سے قبل چین پہلے ہی 4 ارب 38 کروڑ ڈالر قرض کی واپسی مخر کرچکاہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close