واشنگٹن(پی این آئی) امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیک مولن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے واضح طور پر فاصلہ اختیار کر چکا ہے۔انگریزی اخبارکے مطابق وائس آف امریکہ اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے جب مائیک مولن سے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”یہ کہنا مشکل، بہت مشکل ہے۔
میرا خیال ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہم واضح طور پر پاکستان سے فاصلہ اختیار کر چکے ہیں اور پاکستان چین کی چھتری تلے جاتا جا رہا ہے۔“ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ ”چین نہ صرف پاکستان کا پڑوسی بلکہ اس کا سب سے بڑا حمایتی بھی ہے۔ چین جو عالمی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے چین کی پاکستان کے ساتھ قربت اس کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ بیجنگ ایک ایسا پڑوسی چاہے گا جو امریکہ کی بجائے ان کے قریب ہو۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کچھ وقت سے مشکلات کا شکار ہیں۔
“افغانستان پر طالبان کے قبضے میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل مولن نے کہا کہ ”انہوں نے اسے روکنے کے لیے یقینی طور پر بہت کچھ نہیں کیا۔ بطور امریکی آرمی چیف میں نے کانگریس کو بتایا تھا کہ پاکستانی خفیہ ادارے افغانستان میں فعال ہیں اور میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ دونوں طرف رابطے ہیں۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں