سارے جھنجھٹ ختم، عمرہ ویزا کا حصول آسان ترین بنا دیا گیا

جدہ (پی این آئی) دنیا بھر سے لاکھوں عمرہ زائرین رمضان المبارک بیت اللہ اور مسجد نبوی میں گزارنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ایسے میں سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہو گا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے

۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close