ماسکو (پی این آئی) یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ اور یورپی ملکوں کے حوالے سے روس کے صدر پیوٹن نے ایسا اعلان کر دیا ہے جس سے نیٹو کے رکن ملکوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ مستقل میں روس سے خریدی جانے والی گیس کے حوالے سے ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیاء دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبلز میں کریں گے۔ دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، ابھی روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اٹلی نے کہا ہے کہ یورو کے بجائے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش ہے۔ آسٹریا کا بھی کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید روبل نہیں یورو ہی میں کریں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں