چاقو سے حملہ کر کے 4 اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنے والا شخص کون تھا؟

تل ابیب (پی این آئی) ایک پراسرار شخص کی طرف سے اسرائیل میں چاقو سے حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق مسلح اسرائیلی آباد کاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی اسرائیل کے علاقے میں ایک چاقو بردار شخص نے پیٹرول پمپ کے قریب خاتون کو نشانہ بنایا، پھر چوری شدہ گاڑی میں متعدد افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا،

آخر میں حملہ آور نے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر موجود افراد پر چاقو سے وار کیے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سابق اسکول ٹیچر تھا، تاہم اسرائیلی پولیس نے حملہ آور کی باقاعدہ شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close