اسلام آباد (پی این آئی )سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے 2سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حرمین شریفین میں حاضری کے لئے کورونا وائرس کے باعث 2 سال سے لگائی گئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں