اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان کے سابق وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکا میں اوبر ڈرائیور بن گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی کے وزیر خزانہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے اوبر کی گاڑی چلارہے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ خاندان کی کفالت کے
لیے بطورڈرائیور کام مل جانے کا احساس خوش کن ہے، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ ہے نہ میں یہاں کا مقامی ہوں اور نہ ہی میں وہاں کا ہوں۔انہوں نےکہا کہ اگر میں اگلے دو روز میں 50 ٹرپس مکمل کرلیتا ہوں تو مجھے 95 ڈالر بونس کے طور پر دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اشرف غنی کے دور حکومت میں خالد پائندہ نے امریکی تعاون سے 6 بلین ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں