مسافر وں سےبھرا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )چین کا مسافر وں سےبھرا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،مسافر طیارے 133 افراد سوار تھےتاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابا چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ جس میں 133 افراد سوار تھے گوانگسی صوبے میں گر کر تباہ ہوا جو کہ ایک پہاڑی اور جنگل کا علاقہ ہے ، طیارہ گرتے ہی اسے آگ لگ گئی ۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 15منٹ پر روانہ ہونے کے بعد گوانگسی کی طرف سفر کر رہا تھا اس دوران حادثہ پیش آیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close