امارات میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہو گا؟ فلکیاتی امورکی انجمن کے چیئرمین نے بتا دیا

ابوظہبی (پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی امورکی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ علم الفلک کے حساب سے رمضان کا پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ امارات میں خورفکان شہر میں افطار کا وقت ابوظبی سے 8 منٹ قبل ہوگا جبکہ الغویفات میں جو ملک کے مغرب بعید میں واقع ہے افطار کا وقت ابوظبی سے 12 منٹ بعد آئے گا۔فلکیاتی امور کی انجمن کے چیئرمین نے بتایا کہ روزے کی شروعات خورفکان میں 4 بجکر 48 منٹ پر ہو گی۔

ابوظبی میں 4 بجکر 56 منٹ اور السلع اور العویفات میں 5 بجکر 8 منٹ پر ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close