سعودی عرب میں میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا‘ عید الفطر 2 مئی کو متوقع

ریاض (پی این آئی) سعودی ماہرِ فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔حساب سے اگر دیکھیں تو پاکستان میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر 3 اپریل بروز اتوار کو متوقع ہے، 30 روزے مکمل ہونے پر عید الفطر 3 مئی 2022 کو ہو سکتی ہے۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق فلکیاتی مطالعے کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوگا۔

ماہرفلکیات نے کہا کہ شعبان کی 29 تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر 24 منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی ،اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔خیال رہے کہ چاند کا یہ حساب سعودی عرب کے حوالے سے ہے۔ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے اگر فضا ئوبر یا غبار آلود ہوئی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر 2 مئی کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close