یوکرین میں روس کیخلاف نہیں لڑسکتے، امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں براہ راست روس کے ساتھ لڑئی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا، ہم نیٹو ممالک کی زمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے لیکن یوکرین میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر جوبائیڈن نے کہا وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ نیٹو کے ایک ایک انچ کا بھرپور قوت کے ساتھ دفاع کریں گے لیکن یوکرین میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تنازعے کا مطلب تیسری جنگِ عظیم ہے اور ہمیں اس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close