بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں گر کر تباہ، امدادی آپریشن شروع

نئی دہلی(پی این آئی )بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں گر کر تباہ، امدادی آپریشن شروع۔۔۔ بھارتی آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گریز سیکٹر کے علاقے باروم میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی اے این آئی نے بھارتی دفاعی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی ہیلی کاپٹر ”چیتا“جموں کشمیر کے گریز سیکٹر میں گر کر تباہ ہوا۔ سرچ اینڈ ریسکیو کا عملہ تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش کے لیے برفیلے علاقے میں پہنچ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close