کیف (پی این آئی) روس اور یوکرین کی افواج جنگ میں مصروف ہیں اور ایسے میں یوکرینی فوج نے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور اس سلسلے میں ویڈیو بھی جاری کردی تاہم روس کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔
UPD❗
Щойно на околицях Чернігова фахівці ППО збили ще один ворожий штурмовик! pic.twitter.com/D3yiff8uyr— Defence of Ukraine (@DefenceU) March 5, 2022
روسی فوج نے دو یوکرینی شہروں سے شہری آبادی کے انخلا کیلئے عارضی جنگ بندی کی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بناکرگرایا۔یوکرینی آرمڈ فورسز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ روسی ہیلی کاپٹر کب اور کہاں مار گرایا گیا۔بعدازاں یوکرینی آرمڈ فورسز کے آفیشل اکائونٹ سے ایک اور ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں فضاءمیں نشانہ بنائے جانے کے بعد کسی آبجیکٹ کو فضاء سے زمین کی طرف لڑھکتے دیکھا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں