روس نےیوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ رو س نے یوکرین پر حملے کے نویں روز آج جزوی طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیاہے جس کا مقصد یوکرین کے شہر ماری پول اور ولنوواکا میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کیلئے محفوظ راستہ دینا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں راہداری 10 بجے کھولی گئی ہے جس کے ذریعے ماری پول اور ولنواکا میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے ۔دوسری جانب یوکرین

پر روسی حملے کے بعد سے اب تک 28 بچے ہلاک اور 800سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔یوکرین کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک کارروائیوں میں جہاں عام شہری مارے گئے وہیں ان حملوں میں 28 بچے بھی جان سے جاچکے ہیں جب کہ 800 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے روس سے جنگ کے دوران خواتین اور بچوں کو محفوظ راستہ دینے کی بھی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں محفوظ راہداری کا سوال سب سے پہلا سوال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close