لندن ،بانی پاکستان بیرسٹر محمد علی جناح کی خدمات 109سال بعد تسلیم

لندن (پی این آئی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایک تصویر وائٹ ہال کے معروف نیشنل لبرل کلب میں نصب کر دی گئی ہے۔بانی پاکستان بیرسٹر محمد علی جناح کی خدمات کو 109سال بعد تسلیم کیا جانا بڑے اعزاز کی بات ہے۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کےمطابق جناح 1913میں دادا بھائی نوروجی کیساتھ کلب کے رکن تھے۔یہ پورٹریٹ آرٹسٹ مسٹر کایا مار نے تیار کیا،

جسے مونٹ روز کالج کے پرنسپل بلال شیخ نے بنوایا ہےتاکہ کلب میں جناح کی موجودگی اور برطانیہ میں بیرسٹر کے طور پر پریکٹس کے دوران گزارے گئے وقت کو تسلیم کیا جا سکے۔یہ پورٹریٹ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے قریب واقع کلب میں فنکاروں، ادیبوں اور کلب کے اراکین کی موجودگی میں پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے طور پر نصب کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close