امریکی عوام کا اپنی فوج سے اعتبار اُٹھنے لگا، تازہ ترین گیلپ سروے کے حیران کن نتائج

نیویارک (پی این آئی) بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین گیلپ پول کے مطابق نصف سے زیادہ (51) فیصدامریکی عوام یہ سمجھتی ہے کہ امریکی فوج دنیامیں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ شرح پچھلے سال ہونے والے سروے کے مقابلے میں7 فیصد کم ہے. جس کا امکان کم از کم جزوی طور پر گزشتہ موسم گرما میں افغانستان سے فوج کی افراتفری میں ہوئے انخلاء کی وجہ سے ہے۔

2010 میں، پچھلی 3 دہائیوں کے ایک سروے میں 64 فیصد نے کہاتھا کہ امریکی فوج دنیا میں سب سے بہتر تھی، جب کہ 2016ء میں اس مدت کے دوران 49 فیصد کم ترین تعداد ریکارڈ کی گئی. اس کے برعکس، زیادہ تر امریکیوں نے پچھلی دہائی کے دوران مسلسل کہا ہے کہ امریکہ نمبر ون ہونے کی بجائے دنیا کے متعدد اقتصادی پاور ہاؤسز میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close