خاموشی ٹوٹ گئی، ملنڈا گیٹس نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق کی وجہ بتا دی

نیویارک (پی این آئی )مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی جانب سے 3 مئی 2021کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحٰدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا تاہم حال ہی میں بِل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا نے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحٰدگی کی وجہ بتائی ہے۔

انٹرویو کے دوران ملینڈا کا کہنا تھاکہ علیحٰدگی کی وجہ صرف یہی ایک لمحہ یا چیز نہیں تھی، درحقیقت ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کرسکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو حالیہ عرصے میں انہوں نے بہت زیادہ آنسو بہائے اور غصہ کیا مگر اب وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔غاز کیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب میں دوسری جانب جارہی ہوں، اور مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے ایک باب کے صفحے کو پلٹ دیا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں