نیویارک (پی این آئی)امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا سے رپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے جمعرات کی رات اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویواور ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ “کیا روس میں کوئی بروٹس نہیں ہے؟ کیا روسی فوج میں سٹیفبرگ جیسا کوئی کامیاب کرنل نہیں ہے؟” واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان کا بیان روم کے سیاست دان کے حوالے سے تھا، جس نے جولیس سیزر کے قتل میں حصہ لیا تھا اور جرمن فوجی افسر جس نے ایڈولف ہٹلر کو مارنے کی کوشش کی تھی”۔
Is there a Brutus in Russia? Is there a more successful Colonel Stauffenberg in the Russian military?
The only way this ends is for somebody in Russia to take this guy out.
You would be doing your country – and the world – a great service.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) March 4, 2022
گراہم نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا اس صورت حال کے ختم ہونے کا واحد راستہ یہ ہے کہ روس میں کوئی اس آدمی کو باہر لے جائے۔ایسا کر کے آپ اپنے ملک اور دنیا کے لیے ایک عظیم خدمت کر رہے ہوں گے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیوٹن ایک وار کریمنل ہے،اس کا عالمی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے تاہم ٹیکساس سے ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے گراہم کے تبصروں پر تنقید کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں