انوکھا احتجاج، نجی ٹی وی چینل کا پورا عملہ مستعفی ہو گیا، چینل کی نشریات بند کر دی گئیں

ماسکو (پی این آئی) روس کے ایک ٹی وی چینل کے عملے نے یوکرین جنگ کے معاملے پر آن ایئر استعفیٰ دیا اور چینل بند کردیا۔”این ڈی ٹی وی” کے مطابق یوکرینی جنگ کی کوریج کے معاملے پر روسی حکومت نے اپنے ملک میں “ٹی وی رین” پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے رد عمل میں ٹی وی کا سارا عملہ سٹوڈیو میں اکٹھا ہوا اور آخری نشریات میں یوکرین جنگ کی مخالفت کا نعرہ لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

آخری نشریات میں چینل کی شریک بانی نتالیا سندیویا نے ” نو ٹو وار” کہا جس کے بعد تمام ملازمین سٹوڈیو سے واک آؤٹ کرگئے۔ بعد ازاں چینل انتظامیہ نے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے نشریات غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردی ہیں۔ اس واقعے کے بعد چینل پر وہ بیلے ویڈیو چلائی گئی جو سنہ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے پر روس کے سرکاری ٹی وی چینلز پر چلائی گئی تھی۔ عملے کے یوں احتجاجاً استعفیٰ دینے کے معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close