روس یوکرین جنگ، اب تک کتنے عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں؟ اقوام متحدہ نے تشویشناک دعویٰ کر دیا

کیف (پی این آئی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 331 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔”الجزیرہ ٹی وی” کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے تصدیق کی ہے کہ 24 فروری کے بعد سے اب تک یوکرین میں 331 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس جنگ میں اب تک 675 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زیادہ تر شہریوں کی ہلاکتیں آرٹلری شیلنگ، راکٹ، میزائلوں اور فضائی حملوں سے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔” الجزیرہ ٹی وی” کا کہنا ہے کہ وہ ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close