امریکا کا روس کیخلاف ایک اور بڑا اقدام، روسی شہریوں پر پابندی لگا دی گئی

نیویارک (پی این آئی) ‘ڈیفنس ون کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ روز سے روسی شہریوں پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ بطور ہوائی جہاز کے مالک یا کرایہ پر لے کر انہیں امریکی فضائی حدود میں پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہو گی. امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعرات کو ایئر مشنز کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”تمام طیارے، رجسٹری کی حالت سے قطع نظر، ملکیت، چارٹرڈ، لیز، آپریٹ یا اس کے زیر کنٹرول، اس کے لیے، یا اس کے فائدے کے لیے روسی فیڈریشن کے شہریوں کو امریکی علاقائی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی.۔

ماسوائے انسانی ہمدردی یا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں مصروف طیاروں کے، جو ایف اے اے کی طرف سے خصوصی طور پر مجاز ہیں. یہ اقدام صدر جو بائیڈن کے منگل کو امریکی فضائی حدود سے روسی ایئر لائنز پر پابندی کے اعلان سے آگے کا ایک قدم ہے. نئے حکم نامے کے تحت، کوئی بھی روسی شہری امریکی فضائی حدود میں کسی بھی طیارے کو پائلٹ نہیں کر سکتا، ماسوائے روسی پروازوں کے جن کو سٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے سفارتی منظوری حاصل ہو یا ہوائی جہاز کو دورانِ پرواز ایمرجنسی ہو. یہ اقدام امریکہ اور دیگر عالمی حکومتوں اور نجی صنعت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان سامنے آیا ہے کہ روس پر یوکرین سے دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close