روس سے فاصلہ رکھو، امریکہ نے بھارت کو خبردار کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) بھارت کی جانب سے عالمی سیاست میں کبھی دائیں کبھی بائیں کی دو رخی پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے امریکہ نے بھارت کو روس سے قربتیں بڑھانے پر خبردار کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے بیان میں کہا کہ امید ہے روس پر شدید تنقید کے بعد بھارت خود کو روس سے دور کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ روسی حملے کی مذمت کے اجتماعی ردعمل کیلئے امریکا نے بھارت سے بات کی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ لو کا مزید کہنا تھا کہ روسی بینکوں پر پابندیوں کے بعد کسی بھی ملک کیلئے روس سے بڑے ہتھیاروں کا نظام خریدنا بہت مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو استثنیٰ دینے یا پابندیاں لگانے سے متعلق امریکی صدر یا سیکریٹری کے فیصلوں پر بات کے قابل نہیں۔ بھارت امریکا کا اہم سیکیورٹی پارٹنر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارت امریکا کا واحد بڑا اتحادی ہے جس نے ماسکو پر کھلے عام تنقید کرنے سے انکار کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close